Recent comments

Poll

Highest Users

UserPoints
shamali4560
Mujtaba1310
Billy650
maoo_o540
Moin_iyan360

Who's new

  • usman911
  • shshzaib
  • HafizSohaib
  • savitadhiya
  • i_feel_4u

Current weather

Lahore

night-clear
  • Clear sky
  • Temperature: 10 °C
  • Wind: Calm
  • Pressure: 1017 hPa
  • Rel. Humidity: 82%
  • Visibility: 2 kilometers
Reported on:
Tue, 01/06/2009 - 09:30

Adsense

PerfSpot

Bollywood Gossips

رانی اور کرینہ میں کشمکش

رانی مکھرجی اور کرینہ کے درمیان سردی کے ان دنوں میں بھی سرد جنگ چل رہی ہے۔ رانی ان دنوں بنکاک میں سیف علی خان کے ہمراہ کنال کوہلی کی فلم کی شوٹنگ کر رہی ہیں۔بچوں کی چھٹیاں تھیں تو سیف سارہ اور ابراہیم کو بھی ساتھ لے گئے۔ماحول ٹھیک ٹھاک تھا لیکن جیسے ہی کرینہ بھی وہاں پہنچیں، ماحول گرما گیا۔شوٹ کے دوران سیٹ پر کرینہ کا ہنسی مذاق بلا تکان گفتگو سے رانی کا پارہ چڑھ گیا اور رانی نے کرینہ سے بات بند کر دی حتی کہ ان کی ڈنر کی دعوت بھی ٹھکرا دی۔رانی آج کل خود اپنے رشتوں کو لے کر ناراض رہتی ہیں لیکن دوسروں کو تو کچھ جگہ دینی ہو گی نا!

عامر کا ایس ایم ایس

عامر خان اپنی فلم کی کامیابی سے بے انتہا خوش ہیں۔ جس طرح ایک بچہ اپنی کارگزاری سب کو دکھا کر خوش ہوتا ہے بس اسی طرح عامر اپنے دوستوں کو ایس ایم ایس کر کے انہیں اپنی فلم دیکھنے کے لیے کہہ رہے ہیں۔انہوں نے شاہ رخ اور امیتابھ بچن کو ایس ایم ایس کیا لیکن دونوں جگہ سے جواب نہیں ملا۔ عامر جواب کیسے ملتا خود سوچئے آپ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ آپ نے ابھی اوم شانتی اوم نہیں دیکھی۔تو شاہ رخ تو چاہتے ہوں گے نا کہ پہلے آپ ان کی فلم دیکھیں۔رہا سوال بگ بی کا تو آپ نے انہیں پہلے ہی ان کی فلم بلیک پر ریمارکس پاس کر کے ناراض کر دیا تھا عامر کبھی کبھی مصلحت سے بھی تو کام لیا کیجئے۔۔۔۔۔

عامر اور واکی ٹاکی

 آپ جانتے ہیں کہ عامر کو گھر میں شورغل پسند نہیں اس لیے وہ اپنے ہی گھر نوکروں کو بلانے کے لیے زور سے آواز لگانے کے بجائے والی ٹاکی کا استعمال کرتے ہیں اور گھر کا ہر ملازم اپنے کانمیں ایئرفون لگا کر چلتا ہے۔ہاؤ سویٹ۔۔۔۔۔

 

 


haseeb's picture

hmmm.........

hmmm.........

haseeb's picture

ib dehktay hn k kn jawab

ib dehktay hn k kn jawab deta ha

haseeb's picture

karena or rani

karena or rani

haseeb's picture

zadaya

zadaya

haseeb's picture

ap ko kn pasand ha

ap ko kn pasand ha

haseeb's picture

aik sawal ha k

aik sawal ha k

haseeb's picture

chalo

chalo

haseeb's picture

ki

ki

haseeb's picture

bollywood

bollywood

haseeb's picture

ha

ha

haseeb's picture

rehti

rehti

haseeb's picture

milti

milti

haseeb's picture

information

information

haseeb's picture

ha

ha

haseeb's picture

acha

acha

haseeb's picture

good

good

Minds_Deception's picture

Bollywood Gossip

امیشا کے غصہ پر قینچی

امیشا پٹیل کے غصہ پر قینچی چل گئی۔امیشا اپنی  فلم ’بھول بھلیاں‘ کے تعارفی پروگرام میں شریک نہیں ہوئیں۔ انہیں اس بات کا غصہ تھا کہ فلم میں اور ان کی تشہیر میں صرف ودیا بالن کو ہی اہمیت دی جا رہی ہے اس لیے وہ کسی پروگرام میں شریک ہی نہیں ہوئیں۔ بے بی کیا آپ کو یہ بھی سمجھانا پڑے گا کہ فلم میں ہیروئین اور سائڈ ہیروئین کی کیا اہمیت ہو تی ہے۔ ویسے اس غصہ کا خمیازہ خود امیشا کو بھگتنا پڑا کیونکہ فلمساز نےاس فلم کا وہ گیت جو امیشا پر فلمایا گیا تھا یہ کہہ کر نکال دیا فلم بہت طویل ہو گئی تھی۔۔۔۔۔

Minds_Deception's picture

Bollywood Gossips

لکی بائے چانس

خبریں یہ تھیں کہ جاوید اختر کی بیٹی اور فرحان کی بہن زویا فلم
' لکی بائے چانس ' بنانے کے لیے تبو کے پاس گئیں۔باتیں طے ہو گئیں لیکن اس دوران
تبو نے زویا سے فلم کے سکرپٹ کو بدلنے کے لیے کہہ دیا۔ زویا نے تبو کے کہنے پر عمل
کیا انہوں نے تبدیلی کی لیکن سکرپٹ بدلنے کے بجائے ہیروئین بدل دی۔اور اب ان کی فلم
میں کونکنا سین کام کریں گی۔

مسالہ فلم کا سوال ہے

مادھوری ڈکشت اور سری دیوی کی طرح اب کرشمہ کپور بھی فلموں میں
واپسی چاہتی ہیں لیکن ان کا مطالبہ ہے کہ وہ فلم مسالہ فلم ہو کیونکہ آج کل ایسی ہی
فلمیں پسند کی جا رہی ہیں۔ویسے کئی فلمساز کرشمہ کے پاس سکرپٹ لے کر پہنچے ہیں لیکن
اب تک کرشمہ کو کسی کی بھی سکرپٹ پسند نہیں آیا۔ بالی و
ڈ کی زیادہ تر فلمیں مسالہ فلمیں ہی ہوتی ہیں یا پھر آپ فلموں کے انتخاب میں اتنی
دیر نہ کر دیں کہ پھر پ کے پاس ہیروئین نہیں ہیروئین کی ماں کے رول کے لیے لوگ آنے
لگیں۔

shamali's picture

array wah

amazing way to spread bolly wood spice

Minds_Deception's picture

Bollywood News

کرینہ سب سے مہنگی اداکارہ

کرینہ اس وقت فلم انڈسٹری کی سب سے مہنگی اداکارہ بن گئی ہیں جی ہاں انہیں کرن جوہر نے اپنی فلم کے لیے ساڑھے تین کروڑ روپیوں میں سائن کیا ہے۔رانی مکھرجی ،ایشوریہ رائے ، پرینکا چوپڑہ ایک فلم کے دو کروڑ روپےلیتی ہیں لیکن کرینہ نے بازی مارلی 

شاہ رخ کا تحفہ

شاہ رخ خان نے فلم انڈسٹری کے تیس ہیرو اور ہیروئین کو ٹیگ ہیئور کی قیمتی گھڑیاں، جدید نوکیا موبائل فون، طلائی زنجیر تحفہ میں دی ہیں۔نہیں یہ ان کی سالگرہ پارٹی کا تحفہ نہیں تھا بلکہ ان سینئر اداکاروں نے ان کی فلم ’اوم شانتی اوم‘ کے ایک گیت میں رقص کیا تھا۔ان میں دھرمیندر، جتیندر، متھن چکرورتی، شبانہ اعظمی، سلمان خان، اکشے کمار، گووندہ جیسے اداکار ہیں۔ان سب نے شاہ رخ سے معاوضہ نہیں لیا تھا۔

 

Minds_Deception's picture

Gossips

موم کے سلمان

سلمان خان چودہ جنوری کو موم کے ہو جائیں گے۔ لندن کے مادام تُساد میوزیم میں ان کے مجسمے کی نقاب کشائی ہو گی اور دور دیس میں ان کے پڑوسی ہوں گے امیتابھ بچن، شاہ رخ خان اور ایشوریہ رائے۔۔۔۔کیا ہوا اگر انڈیا میں ایش سے ملنا ممکن نہیں، لندن میں تو آپ دونوں ایک دوسرے کے پڑوسی ہیں لیکن سلو بھیا ذرا ہوشیار رہنا بچن جی کی نظریں آپ پر ہی ہوں گی۔۔۔۔

ملکہ بنیں انارکلی

انارکلی کا نام لیا جاتا ہے تو اپنے وقت کی خوبصورت قلوپطرہ یعنی مدھوبالا کا چہرہ نظروں میں گھوم جاتا ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اب آج کی انارکلی کون ہے؟ نہیں ایشوریہ بھی نہیں۔فلم’ مان گئے مغل اعظم ‘ میں ملکہ شیراوت انارکلی کے کردار میں ’ پیار کیا تو ڈرنا کیا‘ گیت پر رقص بھی کرتی نظر آئیں گی۔آپ کو نہیں لگتا انارکلی اور مدھوبالا کی روح قبر تڑپ جائے گی۔۔۔۔۔۔

 

Minds_Deception's picture

Bollywood Gossips

بھاری بھر کم سانوریا

نہ نہ فلم سانوریا بھاری بھر کم نہ سہی لیکن اس کے موسیقار مونٹی شرما ضرور بھاری بھر کم ہو گئے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے دو سال میں فلم کی موسیقی ترتیب دی اور اس دوران کا وزن پینتیس کلو بڑھ گیا۔اور اب وہ اپنا وزن کم کرنے کی کوشش میں ہیں۔شرما جی آپ کے بھاری بھر کم وزن اور دو سال کی محنت بھی فلم کو کامیاب نہیں کرا سکی ویسے ہمارا خیال ہے کہ بغیر محنت کیے آپ کا وزن اپنے آپ ہی کم ہو جائے گا۔

رنبیر کا پردہ

رشی کپور اپنے بنگلے کی دیوار کو مزید سات فٹ اونچا کروا رہے ہیں کیونکہ ان کے بنگلے کے باہر جمع بھیڑ اور پاس کی فلک شگاف اونچی عمارت سے لوگ گھر میں جھانکتے رہتے ہیں۔اب رنبیر کپور کی پہلی فلم سانوریا چاہے ہٹ فلم ثابت نہ ہوئی ہو لیکن رنبیر کی مقبولیت اور ان کے پرستاروں کی فہرست میں اضافہ ضرور ہوا ہے۔

Minds_Deception's picture

Bollywood Newzzzzzzzz

ایک اور ملکہ حسن

خوبصورتی کے مقابلوں میں حصہ لینے والی ساری حسینائیں جب سٹیج پر کہتی ہیں کہ وہ سماجی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گی تو زور دار تالیاں بجتی ہیں ان کے جواب پر ناظرین فدا ہو جاتے ہیں۔تاج پہننے کے بعد پھر ان حسیناؤں کا پتہ ہوتا ہے بالی وڈ۔۔۔ایشوریہ رائے، سشمیتا سین، پرینکا چوپڑہ، لارا دتہ، دیا مرزا، ڈائنا ہیڈن اور اب ایک اور ملکہ حسن نکیتا آنند فلموں میں قدم رکھ رہی ہیں فرق صرف اتنا ہے کہ یہ مقابلے سٹیج کے بجائے بالی وڈ فلموں میں ہوتے ہیں اور سماجی کام کہیں بہت دور ان حسیناؤں کا انتظار کرتے رہ جاتے ہیں۔

’مجھے کام دو‘

ابھیشیک آج کل کام مانگ رہے ہیں۔ابھیشیک اور کام کی تلاش کوئی یقین کیسے کرے۔باپ امیتابھ بچن بالی وڈ شہنشاہ اور بیوی ایشوریہ رائے ملکہ تو پھر۔خبرو نے بتایا کہ کام بالی وڈ نہیں ہالی وڈ میں چاہئے۔بیوی ہالی وڈ میں جانا پہچانا نام ہے اور انہوں نے ہی یہ راہ بھی دکھائی ہے اب ابھیشیک نے بھی غیر ملکی سکریٹری رکھ لیا ہے اور ان کے لیے کام کی تلاش جاری ہے۔

کون بڑا ؟

اکثر یہ سوال انڈسٹری میں اداکاروں کی انا کا سول بن جاتا ہے۔اس وقت یہ سوال انیل کپور اور اکشے کمار کے درمیان اٹھ کھڑا ہوا ہے۔انیل کپور چاہتے ہیں کہ فلم ویلکم کے تشہیری پوسٹرز میں ان کا نام اکشے سے پہلے آئے۔ان کا کہنا ہے کہ وہ چونکہ اکشے سے سینئر ہیں اس لیے انہیں عزت ملنی چاہیئے۔انیل جی آپ کے ساتھ اس فلم میں کئی سینئر اداکار ہیں جیسے پریم چوپڑہ فیروز خان۔اس کا مطلب ہے کہ پریم چوپڑہ کا نام سے پہلے اس کے بعد فیروز خان کا نام اور۔۔۔۔  

Minds_Deception's picture

Bollywood Masala

دیویہ کا طمانچہ

کبھی کبھی فلمی منظر میں حقیقت کا رنگ ڈالنے کی کوشش ستاروں کو مہنگی بھی پڑتی ہے۔ اداکار رندیپ ہوڈا اور اداکارہ دیویہ دتہ فلم ’لو گیم‘ میں کام کر رہے ہیں۔ فلم کا سین تھا کہ دیویہ ہودا کو طمانچہ مارتی ہیں۔ دیویہ نے ہوا میں طمانچہ لہرایا لیکن ہوڈا نے دیویہ سے کہا کہ سین اچھا نہیں ہوا ہے وہ انہیں سچ مچ ماریں۔ دیویہ نے کہا مان لیا اور زوردار طمانچہ لگا دیا۔ پھر کیا تھا ہوڈا کے گال پر پانچوں انگلیوں کے نشان ابھر آئے اور شوٹنگ پندرہ منٹ تک روکنی پڑی۔ ہوڈا جی  نے کیا  ہیروئینوں کو کمزور سمجھا ہے ویسے کہیں یہ کسی طرح کا بدلہ تو نہیں تھا ناں!

 

شلپا کا نیا پروفیشن

بیچاری شلپا کے لیے اتنے تنازعات اور شہرت کے بعد بھی بالی وڈ کی کوئی فلم ان کی جھولی میں نہیں آئی۔ اب دل برداشتہ شلپا نے اسی مقام کو اپنا گھر بنانے کا سوچ لیا ہے جہاں سے انہیں شہرت ملی۔۔۔نہیں اداکاری کے میدان میں نہیں کیونکہ انہیں تو ہالی وڈ کی بھی کوئی فلم نہیں مل سکی ہے۔ ارے بھئی وہ اب برطانیہ کو لوگوں کو ہندوستانی کھانے کھلائیں گی۔ جی ہاں وہ وہاں ہوٹل کھولنے کا ارادہ رکھتی ہیں اور سنا جا رہا ہے کہ وہ لندن کے پوش پرائم روز ہل علاقے میں ایک اپارٹمنٹ بھی خریدیں گی۔

 

کھوئی کھوئی سوہا خان

’کھویا کھویا چاند‘ فلم کی شوٹنگ کے دوران ایک روز اچانک سوہا کھوئی کھوئی سی لگیں۔ پتہ چلا وہ بچوں کی طرح ناراض ہو گئی ہیں کیونکہ انہیں سیٹ پر ان کا وہ من پسند دہی نہیں ملا جسے وہ ہمیشہ کھاتی ہیں۔ وہ تو اچھا ہوا کہ انہوں نے شوٹنگ منسوخ نہیں کی بلکہ شاٹ دینے کے بعد اپنی میک اپ وین میں جا کر دورازہ بند کر لیتی تھیں۔ فلمساز سدھیر مشرا نے وعدہ کیا کہ وہ دہی جہاں بھی ملے گا وہ اسے سوہا کے گھر ضرور پہنچا دیں گے۔ سوہا آپ بڑی کب ہوں گی؟

Abdullah's picture

wah wah good news source.....

 wah wah wah good news source to share some spicy news of bollywood :)

Luv Wat U Do and Do Wat U Luv

 

syeeda's picture

nice topic...

thanks for nice funny news

Maryam's picture

nice

nice.. gud to keep us up-to-date in Bollywood World, too.. :)

Powered By SEO ignition: Internet Marketing Company